تازہ تر ین

گاڑیوں کی نمبرپلیٹ سیف سٹی کیمروں سے فوراً بازیاب گاڑی کی چوری اب کبھی نہیں

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان میں شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ گاڑیوں کی چوری روکنے کے لیے اسلام آباد میںسمارٹ نمبر پلیٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کا کہنا ہے کہ ایک نئی نمبر پلیٹ متعارف کروا رہے ہیں جو سیف سٹی کیمروں سے منسلک ہوں گی۔ان کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری ہو جائے یا حادثے کی صورت میں گاڑی سیف سٹی کے کیمرے سے فورا پک ہو جائے گی۔ اسلام آباد میں نان کسٹم، ٹمپرڈ اور اسمگل شدہ گاڑیاں بھی موجود ہیں لیکن اسمارٹ نمبر پلیٹ سے اس قسم کی گاڑیاں بھی بچ نہیں سکیں گی۔اسلام آباد کی نئی نمبر پلیٹ ناصرف ریفلیکٹو ہو گی بلکہ مخصوص سیکیورٹی فیچرز کی حامل تو ہو گی ہی تاہم 5 سال کے عرصے میں پلیٹ میں خرابی پیدا ہونے کی صورت میں شہری کو نئی نمبر پلیٹ مفت فراہم کی جائے گی۔

 


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved