تازہ تر ین

ہمارے کرکٹ فزیو بھی نالائق نکلے ، بابراعظم کی انجری سے پول کھل گیا

کراچی (ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے اہم بلے باز بابر اعظم کی انجری کے معاملے میں پی سی بی کے فزیو کلف ڈکن کی پیشہ ورانہ نا اہلی سامنے آئی ہے۔ جس وقت بابر اعظم کے ہاتھ پر گیند لگی اس وقت چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پریس بکس میں پاکستانی صحافیوں کے ساتھ بیٹھے تھے۔ٹی وی اسکرین پر یہ سارا منظر دیکھنے والے چیئرمین نے وہاں موجود قومی ٹیم کے منیجر طلعت علی ملک کو کہا کہ فوراً بابر اعظم کو ایکسرے کے لیے ہسپتال بھیجا جائے۔طلعت علی ملک نے اسسٹنٹ منیجر عون زیدی کو ڈریسنگ روم کی جانب دوڑا دیا جو تھوڑی دیر بعد فزیو کلف ڈکن کا یہ پیغام لے کر آئے کہ بابر اعظم کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور نہ ہی ایکسرے کی کوئی ضرورت ہے۔چیئرمین پی سی بی نے عون زیدی کا جواب سننے کے بعد منیجر سے کہا کہ آپ خود دیکھیں سارے معاملے کو کم ازکم ایکسرے تو بنتا ہے۔شام کو اظہر علی نے پریس کانفرنس میں سب اچھا کی رپورٹ دے دی لیکن دوسرے دن کھیل ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد پی سی بی میڈیا منیجر عون زیدی نے واٹس ایپ کے ذریعے ٹیم فزیو کلف ڈکن کا وڈیو پیغام بھیجا کہ بابراعظم بائیں کلائی میں فریکچر کے سبب لارڈز ٹیسٹ اور لیڈز ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain