تازہ تر ین

ایپل واچ کےلیے ”واکی ٹاکی ایپ“ لانچ کردی گئی

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک)یہ ایپ واچ او ایس فائیو نامی نئے ایپل آپریٹنگ سسٹم پر چلتی ہے۔ جس میں واٹس ایپ کی طرح رابطہ فہرست میں شامل دیگر دوستوں کو بھی اپنا وائس میسج بھیج سکتے ہیں۔ اس ایپ کو ’واکی ٹاکی‘ کا ہی نام دیا گیا ہے۔پیر کے روز ورلڈ وائڈ ڈیویلپرز کانفرنس میں ایپل کے چیف آپریٹنگ آفیسر جیف ولیمز نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایپل واچ رابطے، جان بچانے اور صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔’اب نئے اوایس فائیو کی لانچنگ کے بعد ایپل واچ رابطے اور دیگر سرگرمیوں میں ایک نئے درجے پر جائے گی،‘ جیف ولیمز نے کہا۔ انہوں نے کہا کہ واکی ٹاکی ایپ کے ذریعے دو افراد بہت آسانی سے ایک دوسرے سے بات کرسکتے ہیں۔ایپل نے اس کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ایپ وائی فائی اور سیلولر نیٹ ورک، دونوں پر کام کرتی ہے جبکہ اس کے ذریعے پوری دنیا سے تیزرفتار، ذاتی اور خفیہ رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح فون کال کے مقابلے میں ایک بٹن دبا کر بات کرنا بہت آسان اور محفوظ طریقہ بھی ہے۔ایپل کے مطابق نئے آپریٹنگ سسٹم میں واچ فیس میں بہت تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ نقشوں، اسپورٹس اور صحت کی معلومات بھی بہتر بنائی گئی ہیں۔واکی ٹاکی ایپ کےلیے بٹن کو کسمٹائز یا تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain