تازہ تر ین

انجکشن سے جھینگوں کا وزن بڑھانے کا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) وزن بڑھانے کے لیے جانوروں کے گوشت میں پانی بھرنا عام بات ہے لیکن کیا جھینگے کے وزن میں اضافہ بھی ممکن ہے؟ اور کیا ایسا کراچی فش ہاربر میں ہو رہا ہے؟ایک وائرل فوٹیج نے جھینگے کے کھانے والوں میں کھلبلی مچا دی، انجکشن سے پانی جھینگے میں ڈالنے اور پھر اسے فوراً فریز کرنے سے اس کا وزن تقریباً دگنا ہو جاتا ہے اور خریدار سے زیادہ مال بٹورا جاتا ہے۔اگر یہ پاکستان کی فوٹیج نہیں تب بھی اس تکنیک کے یہاں ہونے کو مکمل رد نہیں کیا جا سکتا۔انجکشن سے جھینگے کا وزن بڑھانے کا انکشاف ،مسئلہ لالچی بیوپاریوں کی جانب سے صرف وزن بڑھانے کا نہیں بلکہ یہ بھی ہے کہ جھینگے میں کس طرح کا پانی یا کیمیکل ڈالا جا رہا ہے، ایکسپورٹرز جھینگے میں قابل قبول کیمیکل کی مقدار ڈالنے کا اعتراف کرتے ہیں۔ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کچھ افراد نا قابل قبول کیمیکلز بھی جھینگے میں ڈالتے ہیں تاکہ وہ دیر تک تازہ رہے اور اچھا دکھائی دے۔اس صورتحال میں کراچی والے اس حوالے سے شک و شبہے میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ آیا انہیں صرف زائد وزن لیکن صحت مند جھینگا کھلایا جا رہا ہے یا مضر صحت جھینگا ان کے دستر خوانوں کی زینت بن رہا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain