تازہ تر ین

ُپاکستانیوں کو مبارک باد، عید سے قبل عید ہو گئی 26ماہ کی مسلسل کھدائی کے بعد تھر سے کوئلہ نکل آیا

تھر کول (ویب ڈیسک ) ایریا سے پہلی بار کھدائی کے دوران کوئلہ نکل آیا، 140 میٹر کی کھدائی کے بعد کوئلے کی پہلی تہہ ظاہر ہوگئی۔اینگروکول مائنز کمپنی کے ترجمان کے مطابق 140 میٹر کھدائی کے بعد کوئلے تک رسائی مل گئی ہے اور کوئلے کی پہلی تہہ ظاہر ہو گئی ہے۔تھر میں کوئلہ نکالنے کیلئے تیزی سے کام جاری ترجمان شمس الدین شیخ کے مطابق 26 ماہ کی مسلسل محنت اور کھدائی کے بعد یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس موقع پر کمپنی کے ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا اور نعرے لگائے۔عام طور پر کہا جاتا ہے پاکستان کے توانائی مسائل کا حل تھر میں دفن ہے، اپریل 2016 میں تھر کے ایک بلاک سے سالانہ 38 لاکھ ٹن کوئلہ نکالنے کے کام کا آغاز ہوا تھا۔2019 کی پہلی ششماہی تک تھر سے نکلنے والے کوئلے سے بجلی بننے کا عمل شروع ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain