تازہ تر ین

پہلا ٹی 20 : سرفراز نے آتے ہی سماں بدل دیا

ایڈن برگ (ویب ڈیسک ) سرفراز احمد پاکستان کے خوش نصیب ترین کپتان ہیں۔ آتے ہی چیمپئینز ٹرافی جیت لی۔ ٹی ٹونٹی ٹیم کو نمبر ون رینکنگ پہ لے آئے۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کو ایک سے زیادہ بار کلین سویپ کر چکے ہیں۔ پچھلے دنوں لارڈز میں بھی تاریخی فتح حاصل کی۔لیکن ایسی خوش نصیبی کے باوجود ان کی بیٹنگ فارم بہت مثبت نہیں رہی۔ گو ان کی تکنیک اور سٹائل وہی ہے جو چار سال پہلے تھا، لیکن کپتان بننے کے بعد وہ کوئی غیر معمولی اننگز نہیں کھیل پائے۔ وکٹوں کے پیچھے بھی ان کا ریکارڈ خوشگوار نہیں رہا۔بڑے بیٹسمین جب تواتر سے پانچ دس اننگز میں ناکام ہو جائیں تو عموماً ان کے کپتان یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ وہ ’بس ایک بڑی باری‘ کی دوری پر ہے۔ فاف ڈو پلیسی نے کچھ عرصہ قبل ڈی ویلئیرز کے بارے یہی کہا تھا۔لیکن سرفراز کے گرد شور ہی اتنا رہا کہ کسی کو یہ کہنا بھی یاد نہ رہا کہ سرفراز ’بس ایک بڑی باری‘ کی دوری پر ہے۔پلئیرز کو یہ ’بڑی باری‘ یا تو بہت ہائی وولٹیج میچ میں ملتی ہے یا پھر بالکل لو پروفائل میچ میں کہ وہ ہر طرح کے پریشر سے آزاد ہو کر اپنی اصل شناخت کو کھوج سکیں۔کل کے میچ میں سرفراز پہ کوئی پریشر نظر نہیں تھا۔ بڑے عرصے بعد وہ ایسے فلو میں اور اتنا کھل کر کھیلتے نظر آئے۔ بطور کپتان یہ ان کی پہلی ’دھواں دھار‘ اننگز تھی۔ کسی ایک لمحے کو بھی ان کا دھیان بٹنے کا شک نہیں ہوا۔پاکستان کے متزلزل بیٹنگ آرڈر کے لیے اگلا بڑا امتحان ایشیا کپ ہے جہاں اس کا مقابلہ ایشین کنڈیشنز کے آزمودہ اٹیکس سے ہوگا۔ اس امتحان سے پہلے سرفراز کی بیٹنگ فارم کا عود کر آنا پاکستان کے لیے بہت بڑی خوش خبری ہے۔سکاٹ لینڈ اپنی بیٹنگ سے نہیں، بولنگ سے ہارا۔ لیکن یہ تو حقیقت ہے کہ پہلے دس اوورز میں سکاٹ لینڈ نے بہت اچھی بولنگ کی۔ مگر سرفراز کے کریز پر آتے ہی سماں بدل گیا۔ وہاں سکاٹ لینڈ کی بجائے کوئی آزمودہ اٹیک بھی ہوتا تو یونہی اوسان خطا ہوتے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain