تازہ تر ین

لاہورمیں اب خواجہ سرابھی ٹیکسی چلائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) اب خواجہ سرابھی ٹیکسی چلائیں گے ، انہیں ڈرائیونگ سکھائی جارہی ہے تاکہ یہ آن لائن ٹیکسی کمپنیوں میں ملازمت کرسکیں۔لاہورکی ایک غیر سرکاری تنظیم’ جینڈر گارڈین‘ خواجہ سراﺅں کو ڈرائیونگ سکھانے کے منصوبے عمل پیرا ہے۔ ابتدائی طور پر 6 خواجہ سرا ڈرائیونگ سیکھ رہے ہیں۔خواجہ سراﺅں کے نام مائزہ رانا اور مون بتائے جارہے ہیں۔ مائزہ رانا میٹرک پاس ہے اور بہتر روزگارکے ذریعے اپنے پاﺅں پرکھڑا ہونا چاہتی ہیں۔انہیں ناچ گانا پسندنہیں۔دوسرے خواجہ سرا مون نے بتایاکہ انہیں توقع ہے کہ خواجہ سرا ہونے کی وجہ سے انہیں زیادہ سواریاں ملیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ خواتین اورلڑکیاں سفرکے دوران خود کو زیادہ محفوظ سمجھیں گی کیونکہ آن لائن یا شیئر رائیڈنگ سروس میں لڑکیاں عام طور پر مرد ڈرائیوروں کے ساتھ اکیلے سفرکرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain