تازہ تر ین

شوگر ملز مالکان کو آج 2 بجے تک کاشتکاروں کے واجبات ادا کرنیکا حکم

لاہور  (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملز مالکان کو گنے کے کاشتکاروں کو آج جمعرات کو 2 بجے تک واجبات کی ادائیگیاں کرنے کا حکم دے \یا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گنے کے کاشتکاروں کو واجبات کی عدم ادائیگیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ آج 2 بجے تک کاشتکاروں کو ادائیگیاں نہ کی گئیں تومالکان خود بھگتیں گے۔عدالت نے میاں الیاس معراج کی شوگر ملزکے باہر کاشتکاروں کو دھرنا ختم کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حسیب وقاص مل کے باہر کوئی نظرآیا توکارروائی کرینگے۔چیف جسٹس پاکستان نے ادائیگیاں کرنے پر میاں جاوید شفیع کی تعریف کی،دوران سماعت جاوید شفیع نے چیف جسٹس سے استدعا کہ میں آپ سے چیمبر میں ملنا چاہتاہوں،اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بڑے میاں صاحب کیساتھ جلسے کریں عدالت بہت مصروف ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain