تازہ تر ین

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ ہوگی

کراچی(ویب ڈیسک) عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت شروع ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی دارالحکومتوں میں جاری ہیں، شہری شوال المکرم کے چاند کے نظرآنے کی شہادت متعلقہ زونل کمیٹی کو دے سکتے ہیں۔ اجلاس میں محکمہ فلکیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے جب کہ عید کے چاند کی رویت کا شرعی اعلان مفتی منیب الرحمن کریں گے۔دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ 14 جون کو شوال کا چاند دکھائی دینے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے 16 جون کوعیدالفطر کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 23 منٹ پر ہے اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 3 منٹ ہوگی، چاند غروب آفتاب کے بعد چاند 39 منٹ تک افق پر رہے گا، ڑوب میں آٹھ منٹ تک چاند دیکھنے کے امکانات ہوں گے، سب سے زیادہ چاند دیکھنے کا وقت کراچی اور ساحلی پٹی جیوانی اور پسنی میں ہوگا تاہم چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain