تازہ تر ین

چین کے ساحلی شہر پر جھینگوں، چھوٹی مچھلیوں کی بارش

بیجنگ(خصوصی رپورٹ) چین کے ساحلی شہر میں سمندری حیات اسٹار فش، کیکڑوں، جھینگوں اور چھوٹی چھوٹی مچھلیوں کی بارش نے سب کو حیران کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ساحلی شہر چنگڈاو (Qingdao) میں آنے والے طوفان اور بارشوں میں اس وقت دلچسپ صورت حال اختیار کرلی جب فضا سے کیکڑے، سیپیاں اور اسٹار فش گاڑیوں اور سڑکوں پر بارش کی صورت برسنے لگے۔ ساحلی علاقے کے قریبی مکانوں کی چھت پر کیکڑوں اور اسٹار فش کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہیں شہریوں نے حفاظت سے اپنے گھروں میں رکھ لیا۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز سمندری ہواوں اور طوفان کے باعث چھوٹے سمندری حیات لہروں کی سطح پر آجاتے ہیں جب کے خراب موسم کے باعث ہلاک ہونے والے سمندری حیات ساحل پر جمع ہوجاتے ہیں جہاں تیز ہوائیں چلنے کے باعث وہ اڑ کر شہریوں پر بارش کی مانند برسنے لگے۔ شہریوں کو چاہیے کہ ساحل سے دور رہیں اور سڑکوں پر ملنے والی سمندری حیات سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے بجائے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ دو دن جاری طوفان و بارش کے باعث چین کے ساحلی علاقے میں ایمرجنسی قائم کردی گئی ہے جب کے وائلڈ لائف اور امدادی ادارے کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لیے ساحلی علاقے میں موجود ہیں۔ امید ہے آج سے معمولات زندگی بحال ہوجائیں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain