تازہ تر ین

کلثوم نواز کی صورتحال….؟سانس مصنوعی مشینوں کے ذریعے بحال رکھی گئی ہے فاروق ملک بنگش کا دعویٰ ‘بات 95 فیصد درست لگتی ہے :بیوروچیف خبریں لندن

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ضیاشاہد کے ساتھ پروگرام میں خبریں کے لندن میں بیورو چیف وجاہت علی خان سے وہاں کے ایک شہری فاروق ملک بنگش کے بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے دعوے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں کہا کہ یہ دعویٰ پچانوے فیصد درست معلوم ہوتا ہے۔ مسٹر بنگش نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ لندن کے کلینک کے تمام دروازے بند ہیں اور کسی ملاقاتی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تاہم وہ ایک معروف برطانوی سرجن ایلامشی کے ساتھ اندر جانے میں کامیاب ہو گئے جہاں بیگم کلثوم نواز کیبن نمبر 3 میں کئی ہفتے سے موجود ہیں۔ باہر لگی نیم پلیٹ کے مطابق ان کی نرس مس اندریتا انگی ہیں جو بلغاروی نژاد برطانوی ہیں‘ جس کے بعد میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ محترمہ کلثوم نواز کا تنفس مصنوعی مشینوں کے ذریعے ہی بحال رکھا گیا ہے۔ مسٹر بنگش نے بات کرنے کے لیے ایک فون نمبر بھی دیا ہے تاہم خبریں کے بیوروچیف نے اس نمبر پر رابطے کی کوشش کی‘ مسلسل کوشش کے باوجود انہیں کامیابی نہ ہوئی کیونکہ بند تھا اور اس پر ٹیپ لگی ہوئی تھی تاہم بیوروچیف کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ مسٹر بنگش کی اس حوالے سے رائے پچانوے فیصد درست ہے۔ انہوں نے کہا کلثوم نواز کے بارے میں ابہام کی سب سے زیادہ قصور وار خود شریف فیملی ہے۔ واضح رہے مریم نواز بار بار کہہ چکی ہیں کہ ہم آوازیں دے رہے ہیں مگر امی بول ہی نہیں رہیں۔
مصنوعی سانس


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain