تازہ تر ین

ڈالر کی اڑان ، روپے کی بے قدری کا راز کھل گیا

ملتان (رپورٹ: عبدالستار قمر) عدالت عظمیٰ کے حکم پر قائم کردہ کمیٹی نے ایک ہوشربا رپورٹ تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صرف ایک سال کی اندر پاکستان کے شہریوں نے 15 ارب ڈالر (1830) ارب روپے بیرون ملک بھجوائے جن کی واجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ اور ملکی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوئی اگر اتنی بڑی تعداد میں زرمبادلہ بیرون ملک نہ جاتا تو غیر ملکی قرضہ لینے کی ضرورت ہی باقی نہ رہتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رقم وہ ہے جوکہ نارمل بینکنگ چینلز کے ذریعے بھجوائی گئی جبکہ اس سے کہیں زیادہ رقم ہنڈی اور حوالہ میکانزم کے ذریعے ٹرانسفر ہوئی، یعنی ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے کوئی اور نہیں بااثر طبقہ سے تعلق رکھنے والے وہ افراد ہیں جن کے خلاف کبھی کوئی کارروائی نہیں کی جاتی، اس رپورٹ میں ان لوگوں کے ناموں کو ظاہر نہیں کیا گیا جنہوں نے اتنے بڑے پیمانے پر زرمبادلہ بیرون ملک منتقل کیا اور ملکی زرمبادلے کے ذخائر کو خالی کردیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2016-17ءکے دوران 15 ارب 25 کروڑ 30 لاکھ ڈالر پاکستانی شہریوں نے بیرون ملک منتقل کیے مگر حکمرانوں نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا بالآخر عدالت عظمیٰ کو از خود نوٹس لینا پڑا اور 26 مارچ کو اقتصادی ماہرین پر مشتمل ایک بارہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق پاشا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمد وقار رانا، سینئر قانون دان خالد انور، اکرام الحق، سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان، مبشر زیدی، محمود مانڈوی والا، بشیر علی ، طارق پراچہ اور نثار اللہ خان شامل تھے۔
رپورٹ

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain