تازہ تر ین

پی ٹی آئی کی اہم ترین وکٹ گرنے کا خدشہ اجلاس سے واک آوٹ ٹکٹ میں واپس آخر ہے کون ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات اس قدر شدید ہوچکے ہیں کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میڈیا میں ایک دوسرے پر بھرپور لفظی گولہ باری کر چکے ہیں جبکہ ایک سینئر رہنما نے تو پارٹی چھوڑنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے جس کے باعث عمران خان شدید ذہنی تناوکا شکار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت ٹکٹوں کے معاملے پر تقسیم کا شکار ہے، بنی گالہ میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی لفظی نوک جھونک کے بعد ایک سینئر رہنما اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے اورٹکٹ بھی واپس کر گئے۔ جاتے جاتے انہوں نے یہ عندیہ بھی دے دیا کہ وہ پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔ٹکٹوں کی تقسیم پر پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث اس وقت چیئرمین عمران خان اس وقت شدید ذہنی دباو¿میں ہیں اور موجودہ صورتحال میں کوئی بھی فیصلے کرنے میں تذبذب کا شکار ہیں۔ پارٹی کے اندرونی جھگڑوں کے باعث عمران خان نے پارلیمانی بورڈ تحلیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ جہانگیر ترین کے پارٹی میں اثرورسوخ کے باعث ان کے سیاسی مخالف شاہ محمود قریشی ہی وہ رہنما ہیں جنہوں نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔ ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے بنی گالہ اجلاس میں ہونے والی تلخی کے باعث مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور اگر معاملات درست نہ ہوئے تو وہ آئندہ چند روز میں بڑا سیاسی دھماکہ بھی کرسکتے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain