تازہ تر ین

چھ سالہ بچہ جسے تمام ممالک کے نام ترتیب وار یاد ہیں

مینی ٹوبا(ویب ڈیسک) چھ سالہ میڈن لینڈیشو حیرت انگیز حافظے کے مالک ہیں جنہیں دینا کے ہر ملک کا نام یاد ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر وہ ان ممالک کے ناموں کو انگریزی حروفِ تہجی کی ترتیب سے بیان کرتے ہیں یعنی پہلے اے، پھر بی، اور پھر سی وغیرہ سے شروع ہونے والے ممالک کے نام بتاتے چلے جاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق نہ صرف میڈن بہت ذہین ہیں بلکہ ان کا حافظہ بھی بے مثال ہے۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ وہ ابھی کے جی میں پڑھتے ہیں۔ ان کی چھٹی سالگرہ پر ان کی دادی نے عالمی نقشوں پر مبنی ایک گلوب تحفے میں دیا جس کے بعد میڈن نے ہر ملک کا نام اس کے جھنڈے کے حوالے سے یاد کرلیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain