تازہ تر ین

ٹاپ آرڈر پر بیٹنگ کرنا پسندہے،اظہرعلی، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود،چند ماہ تک میری کرکٹ اکیڈمی کام شروع کردےگی، ملک کےلئے کھیلنااعزاز،چمپئنزٹرافی فائنل کی فتح یادگارلمحہ قومی بلے بازکی چینل ۵ کے پروگرام” گگلی“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر اظہر علی نے کہاہے کہ انہیں بچپن سے ہی کرکٹ کا شوق تھا بیٹنگ اور باﺅلنگ والدنے سکھائی۔پرفارمنس دکھا کر مختلف مواقع پر قومی سکواڈکاحصہ بنا۔ چینل۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ٹاپ آرڈر پر بیٹنگ کرنا انہیں زیادہ پسند ہے۔ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے آئندہ چند ماہ تک ان کی کرکٹ اکیڈمی کام شروع کردے گی۔ میں پاکستان کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوںملک نے بہت کچھ دیا اب لوٹانا چاہتاہوں۔ پاکستان کی جانب سے کھیلنا ایک اعزاز کی بات ہے۔چمپئنزٹرافی کی فتح یادگارلمحہ ہے۔ ٹی 20کرکٹ بہت زیادہ ہونے سے کرکٹ پر اثرات پڑتے ہیں۔ میں نے دو تین سالوں میں پرفارمنس کے ذریعے پاکستان اے لیول تک رسائی حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain