تازہ تر ین

برطانیہ کے سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل کیساتھ سکول میں جنسی زیادتی کا انکشاف

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) برطانیہ کے سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل کیساتھ سکول میں جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ ہاو¿س آف کارڈزکے لارڈ ڈیوس کا کہنا ہے کہ سکول میں ٹیچرز چرچل کیساتھ دہشت پیدا کرنیوالا سلوک کرتے تھے۔چرچل کی عمر جب آٹھ سال تھی تو برکشائر کے ایسکوٹ میں واقع سینٹ جارج سکول کے ہیڈ ماسٹر ہربرٹ ولیم سینڈ کنرسلے نے انہیں ننگا کر کے اتنا تشدد کیا کہ انکے جسم سے خون بہنا شروع ہو گیا تھا۔چرچل کو بعض اوقات سکول میں پٹائی کے دوران ننگا کر کے صحن میں لٹایا بھی جاتا تھا اور اس دوران بھی اس کے زخموں سے زخموں سے خون بہنے لگتا تھا۔ ہیڈ ماسٹر چرچل پر ب±ری نظر رکھتاتھا۔ کچھ ناول نگار کہتے ہیں کہ چرچل کے انکار پر ہیڈماسٹر غصہ میں آکر اسے پیٹتا تھا۔لیکن کچھ تاریخ دان کہتے ہیں کہ چرچل کو سینڈ کنرسلے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ چرچل کا بچپن بہت مشکل تھا۔ چھوٹی عمر میں ہی چرچل کا چیزیں چرانا محبوب مشغلہ تھا۔ لارڈ ڈیوس کے مطابق چرچل نے 1882ئ اور 1884ئ کے درمیان سینٹ جارج میں پڑھائی گئی سکول کی ویب سائٹ کے مطابق اسکا ہیڈ ماسٹر بچوں کو اذیتیں دینے میں بدنام تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain