تازہ تر ین

سکواش چمپئن شپ سرکٹ ٹائٹل پر طیب اسلم کاقبضہ

کراچی(سپورٹس رپورٹر) سکواش چمپئن شپ سرکٹ تھری کاٹائٹل طیب اسلم نے اپنے نام کرلیا ، خواتین مقابلوں میں فائزہ ظفر نے میدان مارا، روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں ہونے والے ایونٹ کے مردوں کے فائنل میں طیب اسلم اور فرحان زمان آمنے سامنے آئے۔ طیب اسلم نے حریف کھلاڑی کو چار گیارہ، دس بارہ، گیارہ ایک اور گیارہ آٹھ کے اسکور سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ خواتین مقابلوں میں فائزہ ظفر نے مدینہ ظفر کو زیر کیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرکھیل اور ثقافت نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان، سیکریٹری اسپورٹس سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی، طاہر احمد، سندھ اسکواش چیمپئن شپ کے راشد احمد بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain