تازہ تر ین

دھونی ون ڈے میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے سے 33 سکور دور

نوٹنگھم (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 33 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ آج انگلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 10 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے۔، اگر دھونی کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے بھارت کے چوتھے اور دنیا کے 12ویں کھلاڑی بن جائیں گے، دھونی سے قبل بھارت کی طرف سے سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی اور راہول ڈریوڈ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، دھونی نے 2004ءمیں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 14 سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے 318 میچز میں 9967 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 10 شاندار سنچریاں اور 67 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain