تازہ تر ین

اینڈی رچرڈز بھی قومی ویمنزکرکٹ ٹیم سے منسلک

لاہور(اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئنز لینڈ کرکٹ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اینڈی رچرڈز کو قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ، بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا۔ پی سی بی کے ترجمان امجد بھٹی کے مطابق اینڈی رچرڈز ویمن کرکٹ کے ساتھ مستقبل میں جن سیریز میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے ان میں آئی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ، راﺅنڈ تھری ( پاکستان مقابلہ آسٹریلیا ،آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی ( ویسٹ انڈیز )، آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ راﺅنڈ فور ( پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز )، آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ راﺅنڈ فائیو (پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ )اینڈی رچرڈز اس وقت تک کوئینز لینڈ کرکٹ کے ساتھ خواتین پاتھ وے مینجر کی حیثیت سے کام کر رہی تھیں۔ وہ کوئینز لینڈ فائر اینڈ برسبن ہیٹ کے ساتھ ہیڈ کوچ کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ ان کے پاس ویمن کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ان کی تعیناتی سے ویمن کرکٹ کی بیٹنگ میں بہتری آئے گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain