تازہ تر ین

انگلینڈ اور بھارت آج پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے

نوٹنگھم(سی پی پی)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 2-1 سے شکست دی ہے۔بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ نے مہمانبھارتی ٹیم کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں جاندار کم بیک کیا اور حساب 1-1 سے برابر کر دیا تاہم بھارت نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 14 جولائی کو لندن میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 17 جولائی کو لیڈز میں کھیلا جائیگا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain