تازہ تر ین

قتیل شفائی کو دنیا سے رخصت ہوئے17 برس بیت گئے

لاہور(شوبزڈیسک) نامورشاعر قتیل شفائی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17برس بیت گئے ہیں۔ قتیل شفائی نے دو سو ایک فلموں کیلئے 9 سو سے زائد گیت بھی لکھے۔ پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کی نغمہ نگاری سے ان کے فلمی سفر کا آغاز ہوا تھا۔قتیل شفائی چوبیس دسمبر انیس سو انیس کو صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام اورنگزیب خان تھا۔ ادبی تخلص قتیل کے ساتھ اپنے استاد شفاء کے نام کی مناسبت سے شفائی لگایا۔قتیل شفائی نے صرف 13برس کی عمر میں شعر کہنا شروع کر دیے تھے اور ان کا پہلا مجموعہ کلام ہریالی 1942میں شائع ہوا تھا۔قتیل شفائی کے تحریر کردہ گیت اور نغمات کو پاکستان کی پہلی ریلیز ہونے والی فلم تیری یاد میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ تعداد میں مقبول ہونے والے گیت انہی کی نوک قلم سے نکلے۔ انہوں نے اپنے دور کے تمام چھوٹے بڑے موسیقاروں کی موسیقی میں نغمات تحریر کیے۔شاعر قتیل شائی نے فلم نائلہ، نوکر، انتطار اور عشق لیلیٰ جیسی شہرہ آفاق فلموں کے گیت لکھے جو پاکستان کے علاوہ بھارت میں آج بھی گونجتے ہیں۔قتیل شفائی نے 201 فلموں میں 900 سے زائد گیت تحریر کئے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain