تازہ تر ین

نواز شریف اور زرداری میں رابطوں کے بعد پیپلزپارٹی رہنما کاکیس کھولا گیا : توصیف احمد خان ، ن لیگ نواز شریف کے پاکستان واپس آنے سے زندہ ہو گی نہ آتے تو پارٹی دفن ہو جاتی: خالد چودھری ، ن لیگ غلطی کر رہی ہے 13 جولائی کو گرفتاری ہوئی تو اسکے ووٹرز نہیں نکلیں گے: اعجاز حفیظ خان ، شہباز شریف کارکنوں سے کہہ رہے ہیں پولیس سے بچ کر ایئرپورٹ پہنچیں: علی جاوید نقوی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار وتجزیہ نگار توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ پشاور پھولوں کا شہر برباد ہو گیا۔ غلام بلور کے بھتیجے کا لاشا اٹھا ہے۔ بشیر بلور اور ہارون بلورباپ بیٹا ایک ہی منزل کے راہی ہیں۔ بلور خاندان سے سکیورٹی واپس لینے کے اگلے روز حملہ ہو گیا۔ حضرت عمرؓ، حضرت عثمانؓ اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو قتل کرنے والے بھی مسلمان نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو لٹکا دیا جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں کرپشن کسی بھی لیول پر ناقابل منظور ہے۔ دہشتگردوں کی جانب سے سیاسی پارٹیوں کی درجہ بندی کی طرح کرپشن کرنے والوں کی درجہ بندی نہیں ہونی چاہیے۔ نواز شریف اور زرداری کے رابطوں کے بعد زرداری کا کیس کھولا گیا۔ تحریک انصاف کرپشن کے خلاف سامنے آئی ہے اور وہی کرپشن میں ملوث ہے۔ بلین ٹریز پروگرام میں 19 ارب کی کرپشن سامنے آئی ہے۔ تجزیہ نگار خالد چودھری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلام بلور کی دو نسلیں دہشت گردی کا نشانہ بنیں۔ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے پاکستان واپس آنے سے زندہ ہو گی واپس نہ آتے تو مسلم لیگ (ن) دفن ہو جاتی مگر ن لیگیوں کے بچے تو باہر ہیں۔ 13 جولائی کو دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ن لیگ اور حکومت مل کر لائحہ عمل طے کریں نیب کو نسے تیر چلائے گی نواز زرداری رابطوں کے بعد بیلنس کرنے کیلئے زرداری کا احتساب شروع ہو رہا ہے۔ پنجاب میں اب بھی ن لیگ کا ہولڈ ہے۔ ن لیگ کے ورکرز کی نظر میں شہباز شریف کی کوئی حیثیت نہیں۔ وہ نواز اور مریم کو معتبر مانتے ہیں۔ تجزیہ نگار اعجاز حفیظ خان نے کہا کہ کیا تماشہ ہے کوئی ہیرو بن کر آ رہا ہے جو ٹیکنیکل مجرم ہے۔ ن لیگ احمقانہ غلطی کر رہی ہے ۔ 13 جولائی کو کوئی گرفتاری ہوئی تو ان کے ووٹر ووٹنگ کیلئے نہیں نکلیں گے۔ نواز شریف پر قابو پانا نیب کا ناقابل یقین کارنامہ ہے۔ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے زرداری کی پارٹی نہیں 90 فیصد ووٹر زرداری اور فریال تالپور کے خلاف ہیں۔ زرداری کو نیب کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔ تجزیہ نگار علی جاوید نقوی نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز اقدامات کریں تاکہ دوبارہ کسی جلسہ میں دہشت گردی جیسا حادثہ نہ ہو۔ پشاور حملہ حکومت کی ناکامی ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کرپٹ انسان کو سزاکا قانون ہوناچاہیے۔ شہباز شریف کارکنوں سے کہہ رہے ہیں کہ پولیس سے بچ کر ایئرپورٹ پہنچیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain