تازہ تر ین

سائرہ پیٹرکی لندن میں ”صوفی نائٹ“ گورے جھومنے پر مجبورہو گئے

لاہور(شوبزڈیسک)برطانیہ میں مقیم پاکستان کی پہلی اوپرا صوفی سنگر سائرہ پیٹر نے لندن میں منعقدہ ”صوفی نائٹ“ میں ’ سچل سرمست، بلھے شاہ ،شاہ عبداللطیف بھٹائی اور حضرت لعل شہبازقلندر‘ کا صوفیانہ اور عارفانہ کلام اپنی آواز میں پیش کرکے گوروں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔لندن کے مقامی آڈیٹوریم میں محفلِ موسیقی بعنوان ”صوفی نائٹ ود سائرہ پیٹر“ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں سکھ، مسیحی، ہندو، مسلم، انگریز، بنگلہ دیش، سری لنکن اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے موسیقی کے دیوانوں نے شرکت کی۔ صوفی سنگر سائرہ پیٹر نے اس موقع پر برصغیر پاک و ہند کے اولیائے کرام کا لکھا ہوا عارفانہ اور صوفیانہ کلام پیش کرکے محفل میں خوب رنگ جمایا۔سائرہ پیٹر نے قلندری دھمال کو نئے انداز سے پیش کیا، جسے سامعین نے بے حد پسند کیا۔
خاص طورپراس محفل میں شریک انگریزشاندارپرفارمنس پرجھومنے لگے اورسماں دیدنی ہوگیا۔پروگرام کے اختتام پرسائرہ پیٹر نے کہاکہ میں پاکستانی ہوں اور اپنی آواز اور موسیقی کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کا نام روشن کررہی ہوں۔سائرہ پیٹر نے مزید بتایا کہ گزشتہ برس کی طرح امسال بھی جشن آزادی کے لیے خصوصی ملّی نغمہ تیار کررہی ہوں، جو سننے والوں کی سماعتوں میں رس گھولنے کے ساتھ حب الوطنی کے جذبوں میں بھی اضافہ کرے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain