تازہ تر ین

امریکی لڑکی کم عمری میں ہی کھرب پتی بن گئی اُس کے 18الفاظ پر مشتمل پیغام نے فیس بُک کو 13کھرب کا فائدہ کیسے دلایا ؟خبر پڑھ کر آپ کو بھی یقین آجائے گا

امریکہ (ویب ڈیسک ) فوربس کے مطابق کایلی جینر نہ صرف اپنی بہنوں میں سب سے زیادہ امیر ہیں بلکہ وہ امریکا کی امیر ترین خواتین میں 27 ویں نمبر پر موجود ہیں۔کایلی جینر کے 18 الفاظ سے فیس بک کو 13 کھرب کا فائدہ۔کایلی جینر کے مقابلے میں ان کی بڑی بہن اور مقبول رئیلٹی اسٹار کم کاردیشین کے اثاثوں کی مالیت صرف 35 کروڑ ڈالرز کے قریب ہے۔20 سالہ کایلی جینر کے اثاثوں میں اتنا اضافہ ان کی میک اپ مصنوعات کی مقبولیت کا نتیجہ ہے۔کایلی کاسمیٹکس کی مالیت اس وقت 80 کروڑ ڈالرز کے قریب ہے اور گزشتہ سال اس کمپنی نے 33 کروڑ ڈالرز کی مصنوعات فروخت کیں۔کایلی جینر ہی اس کمپنی کی واحد مالک ہیں۔انہوں نے اپنی کمپنی کو درحقیقت سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کامیاب بنایا ہے اور کمپنی میں صرف 5 کل وقتی ملازمین ہیں، جس کی وجہ سے انتظامی اخراجات بھی بہت کم ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کے اثر رسوخ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رواں سال فروری میں اسنیپ چیٹ کے خلاف ان کے 18 لفظی پیغام نے فیس بک کو 13 کھرب روپے کا فائدہ پہنچا دیا تھا۔جریدے کا کہنا تھا کہ ایک سال کے اندر کایلی جینر سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت کے طور پر سامنے آئیں گی، یہ اعزاز اس وقت مارک زکربرگ کے پاس ہے جو 23 سال کی عمر میں ارب پتی بن گئے تھے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain