تازہ تر ین

سام سنگ نے پاکستان میں فونز کی قیمتوں میں 5 ہزار سے 10 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سام سنگ نے پاکستان میں اپنے فلیگ شپ فونز کی قیمتوں میں 5 ہزار سے 10 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کر دیا ہے۔سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ سمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور شائد یہی وجہ ہے کہ سام سنگ نے اپنے سمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔سام سنگ پاکستان کے فیس بک پیج پر ان فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق گلیکسی S8+ کی قیمت میں 5 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور 89 ہزار 999 روپے سے کم ہو کر 84 ہزار 999 روپے پر آ گیا ہے۔اسی طرح گلیکسی S9+ کی قیمت میں 10 ہزار روپے کمی کی گئی ہے جو پہلے ایک لاکھ 21 ہزار 999 روپے میں دستیاب تھا لیکن کمی کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے۔گلیکسی نوٹ 8 کی قیمت میں بھی10 ہزار کمی کی گئی ہے اور اب یہ 99 ہزار 999 روپے سے کم ہو کر 89 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی محدود مدت کیلئے کی گئی ہے تاہم اس کا دورانیہ نہیں بتایا گیا۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved