تازہ تر ین

اوباش لڑکوں نے بچے کو گرم استری چمچ سے جلا ڈالا

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)چوکی رجمنٹ بازارکے علاقہ پلی توپ خانہ میں چھ سالہ بچے سے پیسے چھیننے کی کوشش ، ملزمان ناکامی پر بچے کو گھر لے جا کر گرم استریاں اور چمچ لگا کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے ،چوکی انچارج ملزمان کے خلاف کارروائی سے قاصر، متاثرہ خاندان کا حکومت سے اصلاح و احوال کا مطالبہ ۔ ماڈل ھانہ کینٹ کی پولیس چوکی رجمنٹ بازار کے علاقہ پلی توپ خانہ میں مقامی سبزی فروش کا چھ سالہ بیٹا عاشر گھر سے روٹیاں خریدنے کے لئے تندور میں جا رہا تھا کہ محلہ کے کمسن اوباش ملزمان بچے سے روٹیوں کے 50روپے چھیننے کی کوشش کرتے رہے اور بعدازاں ناکامی پر گھر لے جا کر گرم استریوں او ر چمچ سے اس کے جسم کو جلاتے ہوئے تشدد کرنے لگے ۔ متاثرہ بچے کے والد سبزی فروش کا کہنا ہے کہ چھ روز گزرنے کے باوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی ۔ ہم غریب لوگ ہیں ،صلح کے لئے دباو¿ ڈالا جا رہا ہے ۔عاشر کی والدہ (ف)نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میرے بچے پر ظلم کیا گیا ہے جس پر ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔ میرا بیٹا سخت اذیت سے گزر رہا ہے ۔ کمسن بچے کی پھوپھو (ع) نے کہا کہ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کرے ۔ہمارا بیٹا بستر پر لیٹ بھی نہیں سکتا ۔ ہسپتال میں علاج کے لئے پیسے نہیں ہیںجبکہ میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہو چکا ہے ۔ چوکی انچارج رجمنٹ بازار عتیق احمد کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عمریں بارہ سال سے کم ہیں ، قانون کے مطابق ان ملزمان کی گرفتاری نہیں ڈال سکتے ۔ دوسری طرف سیاسی و سماجی شخصیات کا کہنا ہے کہ مذکورہ زیادتی کا کچھ ازالہ ہونا چاہےے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain