تازہ تر ین

ماڈل آمنہ بابر کے 3لڑکوں بارے شرمناک انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستانی ماڈل آمنہ بابر نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر تین لڑکوں کی تصاویر شیئر کی، جو لاہور میں ان کے گھر کے باہر انہیں ہراساں کررہے تھے۔اپنی پوسٹ میں آمنہ نے بتایا کہ یہ لڑکے ان کا پیچھا کرنے کے ساتھ نازیبا اشارے کررہے تھے، جبکہ اس دوران آمنہ کی والدہ بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔آمنہ نے مزید بتایا کہ یہ لوگ دن کی روشنی میں انہیں ہراساں کرتے رہے تاہم وہاں موجود کسی بھی شخص نے ان لڑکوں کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔بعدازاں آمنہ کی والدہ نے انہیں دھمکی دی جس کے بعد یہ لڑکے فوری وہاں سے چلے گئے۔آمنہ نے اپنی پوسٹ پر سوال کیا کہ ’مردوں کو خواتین اور لڑکیوں کو ڈرانے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ سب کب ختم ہوگا؟ لوگ صرف کھڑے دیکھ کیوں رہے ہوتے ہیں، ایسی چیزیں قابل قبول کس طرح ہوسکتی ہیں؟‘

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain