تازہ تر ین

مریم نواز ابو ظہبی ائیرپورٹ پر میک اپ کا سامان خریدنے میں مصروف رہیں تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ابو ظہبی(آن لائن) اس ادا میں کون مر نہ جائے ، ابو ظہبی میں فلائیٹ لیٹ ہونے کا مریم نواز نے بھرپور فائدہ اٹھایا ،اڈیالہ جیل کی مہمان ابو ظہبی میں ائرپورٹ پر گھوم پھر کر بدترین حالات میں بھی میک اپ کا سامان خریدتی رہی ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور نواز شریف کی فلائیٹ ابو ظہبی ائرپورٹ پر دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی تو مریم نواز بوریت بھگانے کیلئے ابو ظہبی ائرپورٹ پر ملکی حالات اور اپنے ساتھ ہونے والے حالات سے بے خبر ہوکر ابو ظہبی ائرپورٹ پر ڈیوٹی فری شاپ پر میک اپ کا سامان خریدنے میں مصروف رہی شاپنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو عوام کی جانب سے دلچسپ تبصروں کے ساتھ شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا منزل جیل ہونے کے باوجود بھی مریم نواز میک اپ کا سامان خریدنے میں مصروف رہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain