تازہ تر ین

مستونگ : انتخابی مہم میں خود کش دھماکہ ، سراج رئیسانی سمیت 128 شہید ، 160 زخمی

مستونگ،کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید اور 160 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 128 افراد شہید 160 سے زائد زخمی ہوگئے۔ترجمان سول اسپتال نے واقعے میں 44 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ نوابزادہ لشکری رئیسانی نے بھائی سراج رئیسانی کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق سراج رئیسانی کو زخمی حالت میں علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔مستونگ دھماکے کے بعد کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، چھٹی پر موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو واپس طلب کرلیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق دھماکے کے بیشتر زخمیوں کو کوئٹہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ترجمان سول اسپتال کوئٹہ کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے کے 53 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ نواب زادہ سراج رئیسانی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار تھے اور حلقہ پی بی 35 مستونگ سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے جب کہ وہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی تھے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی مستونگ دھماکا خود کش قرار دیا ہے جب کہ بی ڈی ایس کے مطابق دھماکے میں 16 سے 20 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔دوسری جانب بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ علاو¿ الدین مری نے مستونگ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات انتخابات کرانے کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے اور سانحہ درینگڑھ میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید نوابزادہ سراج رئیسانی محب وطن سیاستدان تھے اور وہ ملک میں استحکام پیدا کرنے کے لیے کام کررہے تھے جب کہ وہ قومی اتحاد اور ملک کی سلامتی کے علمبردار تھے۔ متحدہ مجلس عمل این اے 35 کے اُمیدوار اکرم خان درانی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،4 کارکن جاں بحق جبکہ 7 پولیس اہلکاروں سمیت کل 36افراد زخمی ہو گئے جن میں دس کی حا لت تشویشناک بتائی جا رہی ہے دھماکے میں اکرم خان درانی کی گاڑی سمیت دیگر گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا سابق وفاقی وزیراور متحدہ مجلس عمل کے حلقہ این اے 35 کے اُمیدواراکرم خان درانی اور حلقہ پی کے 89 کے اُمیدوار شیرین مالک کے ہمراہ بنوں شہر سے 14 کلو میٹر دور ہوید میں ا نتخابی جلسے میں شرکت کے بعد قافلے کی شکل میں واپس آرہے تھے کہ ہوید خاص کے فرید مارکیٹ کے قریب پہلے سے کھڑی کی گئی ریمورٹ کنٹرول بم نصب شدہ موٹر سائیکل قافلہ پہنچنے پر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین افراد محمد اللہ ولد گل زاہدین ، عدنان ولد میرباز خان ساکنان ہوید خاص، حضرت زمان ولد سخی زمان ساکن مچن خیل ہوید جاں بحق جبکہ سات پولیس اہلکارسردراز خان ولد حیات اللہ ساکن صالح خان مندیو ، حضرت بلال ولد میر عالم جان ساکن جلات طغل خیل ، زرولی خان ولد محمد غلام ساکن سرفراز ممہ خیل ، رافید اللہ ولد محمد حنیف ساکن ہوید خاص ، حزب اللہ ولد اطلس خان ساکن اسماعیل خانی ، برہان الدین ولد شیر ڈاول خان ساکن ہوید خاص ، حسن ولد صابر خان ساکن کچوزئی سورانی جبکہ 29 شہری میر عجب خان ولد شاہ دراز خان ساکن کلاں طغل خیل ، موسید خان ولد محمد خان ساکن بچکی جانی خیل ، نیک محمد خان ولد ابرار خان ساکنان بچکی جانی خیل ، عبدالرزاق ولد سعادات خان ساکن کرم ایجنسی ، عصمت اللہ ولد گل افسر خان ساکن سرہ درگہ ، عمرنواز خان ولد گل سید جان ساکن سردی خیل ، عظمت اللہ ولد حضرت اللہ ساکن نیکم ہوید ، شاہد اللہ ولد سیداللہ ساکن بچکی جانی خیل ، عمرزاد خان ولد مسمیر خان ساکن میرمون خیل منڈان ، ذیشان ولد عمرآیاز ، بلال خان ولد عبدالرزاق ساکنان ہوید خاص ، سمیع اللہ ولد رضاءاللہ ساکن علی خیل جانی خیل ، محمد علی نیازی ولد عبدالمجید خان ساکن سرہ بنگلہ سرہ درگہ ، عمرشاہ ولد عبدالستار شاہ ساکن اسماعیلی ممہ خیل ، عبداللہ ولد سید رازم خان ساکن ملتانی لنڈیڈاک ، کفایت اللہ ولد رحمت اللہ ، دفتر خان ولد وزیر خان ، مصطفی خان ولد محمد نور خان ساکنان ہوید خاص ، عجب نور ولد اللہ نور ساکن سرہ بنگلہ سرہ درگہ ، ناصر خان ولد مشال خان ساکن فقیر آباد لنڈیڈاک ، میر رحمن ولد عبدالرحمن ساکن ہوید خاص ، محمد علی شاہ ولد گل دار علی شاہ ساکن پیران طغل خیل ، مسماة زینب بی بی زوجہ ماجد خان ساکن مظفر گڑھ کوٹ ادو حال کالا خیل مستی خان ، حمزہ خان ولد شیر دراز خان ساکن حکیم ہوید ، ممتاز احمد ولد الف خان ساکن کسکی اخوندان ہوید ، مولانا سید خان ولد محمد حسن ساکن اخوندان ککی ، عبدالرزاق ولد گل روشان ساکن ہوید خاص، عبداللہ ولد محمد آیاز خان ساکن ملتانی لنڈیڈاک اور حیات اللہ ولد محمد حنیف خان ساکن حکم ہوید زخمی ہوگئے دھماکہ کی وجہ سے گاڑیوں اور قریبی دکانات کو بھی نقصان پہنچا موقع پر موجود افراد نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال بنوں منتقل کردیا اطلاع ملتے ہی بنوں کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی اکرم خان درانی دھماکے کے فورا بعد زخمیوں کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے پولیس کے مطابق اکرم خان درانی کے انتخابی جلسے پر جلسہ گاہ کے اطراف 40 کے قریب پولیس اہلکار تعینات تھے دھماکے کی جگہ کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا آپریشن شروع کر دی اسی حلقہ میں گزشتہ دنوں جے یو آئی( ایم ایم اے ) حلقہ پی کے 89 کے اُمیدوار ملک شیرین مالک پر بھی موٹر سائیکل بم دھماکہ ہوا تھا جس میں سات افراد زخمی ہوئے تھے اس سے قبل 2015 میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بھی اسی حلقہ کے علاقہ بکاخیل میں اکرم خان دُرانی کے قافلے پر بم حملہ ہوا تھا جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو ئے تھے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain