تازہ تر ین

ن لیگی اشتہارات میں بکتر بند گاڑی پر جوتے برسانے کے مناظر ، عوام بدظن

لاہور (وقائع نگار) ن لیگ کے انتخابی اشتہارات مذاق بن کر رہ گئے،ترقیاتی کاموںپر انتخابی مہم چلانے کی بجائے چینلزپر چلائے جانے والے اشتہار میں پرانے کلپ شامل ہیں جن میں 1999ءمیںگرفتاری کے بعد پیشی کے دوران عوام کی جانب سے نواز شریف کی گاڑی پرجوتے برساتے دکھایا گیا ہے۔”ایم کام“نامی ایڈوٹائزنگ ایجنسی کی طرف سے تیار کردہ اشتہاری مہم پر ن لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں نے شدید تنقید کی ہے جبکہ اعلیٰ قیادت کو خطوط اور سوشل میڈیا کے ذریعے احتجاج ریکارڈ کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے انتخابی مہم کے لیے جو ویڈیو اشتہارات ٹی وی چینلز سے آن ایئر کئے جارہے ہیں وہ عوام میں مذاق کا نشانہ بن رہے ہیں کیونکہ ان اشتہارات میں مسلم لیگ ن کی قیادت کی1999 میںگرفتاری کے بعد عدالت میں پیشی کے دوران بکتر بند گاڑی پر عوام کی طرف سے جوتے برسائے جانے کے مناظر بھی شامل کئے گئے ہیں۔ ن لیگ نے یہ اشتہارات تیار کرنے کا ٹھیکہ ”ایم کمیونیکشن ایڈورٹائزنگ “کو دیا تھا جس نے یہ کام کثیر رقم کی لاگت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا اورکئی انتخابی اشتہارات کو مختلف” جینگل“اور مناظر کے ساتھ تیار کیا ہے جس میں پارٹی کے گزشتہ دس برس کی کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ ایسے قابل شرمندگی مناظر بھی اس کا حصہ بنائے گئے جس سے پارٹی قیادت کا مذاق اڑ رہا ہے ۔ن لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان اشتہارات کو چینلز پر دیکھنے کے بعد ملک سے پارٹی کے رہنماﺅں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں قیادت کو شکایات کے انبار لگا دئیے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ایسا اشتہار کیوں بنایا گیاجس کی وجہ سے پارٹی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کارکنان نے اپنے خطوط اور ای میلز میں حیرت کا اظہار کیا ہے کہ ایسی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کا کس طرح انتخاب کرلیا گیا جو پارٹی کے ترقیاتی کام دکھانے کی بجائے اس قسم کے مناظر اشتہارات کا حصہ بنا رہی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain