تازہ تر ین

فٹبال کی سلطنت کے نئے حکمران کا فیصلہ آج

ماسکو(آئی این پی)اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج روس کے دارلحکومت ماسکو کے لوزنیکی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، فرانس اور کروشیا کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ئنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق روس میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں فرانس اور کروشیا نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، سیمی فائنلز میں فرانس نے بیلجیئم اور کروشیا نے انگلینڈ کو شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، فرانس نے تاریخ میں تیسری مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی، فرانس اس سے قبل 1998 اور 2006 میں منعقدہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے فائنلز کھیل چکا ہے، 1998 میں فرانس نے برازیل کو ہرا کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ 2006 میں اسے فیصلہ کن معرکے میں اٹلی کے ہاتھوں کست کا سامنا کرنا پڑا تھا، دوسری جانب کروشین ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ کا فائنل کھیلے گی، فرانسیسی ٹیم کو ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب کروشین ٹیم بھی بھرپور جنگ کے بعد فائنل میں پہنچی ہے، دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فائنل میں دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میگا ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کے حوالے سے بیان دیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ شائقین فٹ بال کو بہت اچھا فائنل میچ دیکھنے کو ملے گا۔
انتظامیہ کے مطابق فائنل میچ کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain