تازہ تر ین

ومبلڈن: نڈال، سرینا ولیمز کو شکست، جوکووچ فائنل میں

لندن( ویب ڈیسک) ومبلڈن اوپن ٹینس کے سنسنی خیز مرحلے میں عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال کوسیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا اور ویمنز کے فائنل میں سرینا ولیمز کو اینجلیق کربرنے زیر کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔لندن میں کھیلے جارہے سال کے تیسرے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں سربیا کے اسٹار نوواک جوکووچ نے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر 2015 کے بعد پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔جوکووچ اور رافیل نڈال کے درمیان مقابلہ 5 گھنٹے اور 16 منٹس تک جاری رہا تاہم جوکووچ نے 3-2 سیٹس سے کامیابی حاصل کر لی۔جوکووچ نے رافیل نڈال کو 6-4، 3-6، 7-6، 3-6 اور 10-8 سے شکست دے دی۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain