تازہ تر ین

ڈونلڈ ٹرمپ کا 2020 کا صدارتی انتخاب بھی لڑنے کا اعلان

لندن (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 میں ہونے والا صدارتی انتخاب بھی لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی اخبار کو انٹر ویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایسا کوئی شخص نظر نہیں آتا جو 2020 کے انتخابا ت میں انہیں شکست دے سکے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کی انتخابی مہم کے لیے بریڈ پارسکل کو ہی ڈیجیٹل اسٹریٹیجسٹ مقرر کیا ہے اور یہی 2016 میں ہونے والے انتخابات میں ان کی ڈیجیٹل ٹیم کے سربراہ تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ملکہ برطانیہ سے بڑی خوش گوار ملاقات رہی، وہ بہت خوبصورت خاتون ہیں، ظاہری اور باطنی طور پر وہ بہت اچھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ نے انھیں بتایا کہ بریگزٹ بہت پیچیدہ معاملہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 4 روزہ دورہ برطانیہ کے بعد واپس روانہ ہوگئے، ان کی آمد سے قبل وہاں عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain