تازہ تر ین

مہندرا سنگھ دھونی کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل

لندن(اے پی پی) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے بھارت کے چوتھے اور دنیا کے 12 ویں بلے باز بن گئے۔، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں 37 رنز بنا کر 10 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا، دھونی نے 320 میچز میں 10 سنچریوں اور 67 نصف سنچریوں کی مدد سے 10004 رنز بنا کر رکھے ہیں، بھارت کی جانب سے اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، سارو گنگولی اور راہول ڈریوڈ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، ٹنڈولکر کو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں، گنگولی 11363 رنز بنا کر دوسرے اور ڈریوڈ 10889 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain