تازہ تر ین

قومی کرکٹرز کوسینٹرل کنٹریکٹ دینے کا حتمی فیصلہ آج ہوگا

لاہور(بی این پی )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا حتمی فیصلہ آج پی سی بی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیاجائے گا۔ معاہدے میں تاخیر کی وجہ قومی ٹیم کا دورہ زمبابوے اور بورڈ حکام کی مصروفیات ہیں۔ پی سی بی نے اس سال سینٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی کردی ہے مگر معاوضہ پہلے سے زیادہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جولائی کے اختتام پر کھلاڑیوں کو معاہدے دیئے جائیں گے جس میں کئی نئے چہرے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں کھلاڑیوں کی حتمی فہرست تیارکی جائے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain