تازہ تر ین

ویڈیو اسسٹنٹ ریفری نے فیفا ورلڈ کپ کو تنازعات سے بچالیا

ماسکو(آئی این پی) ویڈیو اسسٹنٹ ریفری نے ورلڈ کپ کو تنازعات سے صاف بچالیا، ابتدائی 62میچز کے دوران 440بار سسٹم کا استعمال کیا گیا۔ورلڈ کپ میں وی اے آر ایک سب سے بڑا گیم چینجر ثابت ہوا، تیسری پوزیشن کے میچ سے قبل تک62 میچز میں 440 مواقعوں پر اس کا استعمال ہوا، فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے تو یہاں تک دعوی کردیا کہ اس سسٹم کی بدولت اب آف سائیڈگولز کا خاتمہ ہوگیا ہے، انھوں نے کہاکہ ایونٹ آگے کی جانب بڑھ رہا اور ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہوا ہے۔وی اے آر فٹبال کو تبدیل نہیں بلکہ مزید صاف و شفاف بنارہا ہے، اس سے ریفریز کو اچھے فیصلے لینے میں مدد مل رہی ہے، انھوں نے مزید کہاکہ وی اے آر کی وجہ سے ریفریز کے درست فیصلوں کا تناسب 95سے بڑھ کر 99.2 فیصد تک پہنچ چکا، اس سسٹم کی مدد سے 16 ریفری فیصلے تبدیل ہوئے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان تمام غلط فیصلوں کو درست کیا گیا۔میں سمجھتا ہوں کہ کم سے کم جس فٹبال ایونٹ میں وی اے آر استعمال ہورہا ہے اس سے تو آف سائیڈ گولز کا خاتمہ ہوگیا۔، انھوں نے کہاکہ وی اے آر فٹبالرز کو تعلیم بھی دے رہا اور انھیں معلوم ہے کہ کیمروں کی مدد سے ان کی نگرانی ہورہی ہے، اس لیے وہ کسی بھی قسم کی غلط حرکت سے باز رہے، ابھی تک ٹورنامنٹ میں کوئی ایک بھی ریڈ کارڈ کسی لڑائی جھگڑے پر نہیں دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain