تازہ تر ین

مصروفیت کے باعث 2020ءمیں صدارتی الیکشن نہیں لڑوں گا‘ڈیوین جانسن

نیویارک (شوبزڈیسک) ہالی وڈ ایکشن ہیرو اور سابق ریسلرڈیوین جانسن المعروف دی راک نے آخر کا ر 2020میں ان کے صدارتی امیدوار بننے سے متعلق افواہوں پر اپنی زبان کھول دی ہے۔ایک انٹرویو میں ڈیوین جانسن کا کہنا تھا کہ 2020ءمیں صدارتی امیدوار کی حیثیت سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔جانسن نے بتایا کہ مصروفیت اور شیڈول کی وجہ سے کم از کم یہ 2020میں ہوتا دکھائی نہیں دے رہاہے۔جانسن نے اس سے قبل ایک اور انٹر ویومیں کہا تھا کہ صدارتی امیدوار کی افواہوں پر عوام کے جوش سے ایک مثبت جواب مل رہاہے۔اور یہ چیز میرے لیے بہت اہم ہےاور اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ لوگ اپنی موجودہ صدر سے خوش نہیں ہیں۔انہوں نےیہ بھی کہا تھا کہپ یہ ایک ایسی مہارت ہے جس میں سالوں کے تجربے کی ضرورت ہوتی ہے، چاہے وہ مقامی، ریاستی یا پھر قومی سطح پرہو ۔واضح رہے کہ جانسن کے صدارتی امید وار بننے کی افواہوں پر عوام بہت خوش اور پرجوش تھے ۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain