تازہ تر ین

فلموں کے معیار میں بہتری اور نکھار آ رہا ہے :روزبٹ

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان فلموں میں کامیابی کا جذبہ لئے آنے والی ماڈل و اداکارہ روزبٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں، مجھے بھی جب کوئی اچھا کردار آفرہوگا تو ضرور کام کرون گی، فلموں میں آئٹم سانگ سمیت ہرکردارباخوبی ادا کرسکتی ہوں۔روزبٹ کا کہناتھاکہ فلم کی کامیابی اورفلاپ ہونا ایک ایسا عمل ہے جس پرکسی کا کنٹرول نہیں، مگرایک بات جوخاص ہے کہ ہماری فلموں کے معیارمیں بہتری آئی ہے اوراس میں دن بدن نکھارآرہا ہے۔ سینما گھروں کی ویرانیاں دور ہو رہی ہیں ، جو اچھی بات ہے۔اداکارہ نے کہاکہ بالی ووڈ میں کام کرنا ضروری تونہیں لیکن ایک بات جوبہت اہم ہے کہ جوفنکاربالی ووڈ میں کام کرکے وطن واپس لوٹتا ہے اسکوایک الگ ہی مقام مل جاتا ہے، یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتی۔ لیکن یہ حقیقت بھی ہے، اس کی بڑی وجہ پاکستانی ڈرامے تھے جوبھارت میں دیکھے اورپسند کیے جاتے تھے اوراسی لیے مجھے وہاں میرٹ پرکاسٹ کیا گیاتھا۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain