تازہ تر ین

سندھ کے ضلع مٹیاری میں بس کا ٹرالر سے خوفناک تصاد م ،17افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی حالت تشویشناک

حیدرآباد( ویب ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم میں 17 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) مٹیاری زاہد حسین شاہ کے مطابق حادثہ مٹیاری اور بھٹ شاہ کے درمیان قومی شاہراہ پر پیش آیا۔حیدرآباد جانے والی باراتیوں سے بھری بس کا ٹائر پنکچر ہونے پر اسے سڑک کنارے کھڑا کرکے ٹائر بدلا جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹرالر نے بس کو ٹکر دے ماری۔حادثے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 5 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔حادثے کے زخمیوں کو بھٹ شاہ اور ہالا کے اسپتال منتقل کیا گیا، دوسری جانب لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا، جہاں سے انہیں آبائی علاقے کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain