تازہ تر ین

نوازشریف کے استقبال کو حج سے بڑا کام قرار دینے پر عمران خان نے رانا ثنائ کو بیوقوف، احمق اور گدھا قرار دیدیا

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے استقبال کو حج سے بھی بڑا کام قراردینے والا کوئی بیوقوف، احمق اور گدھا ہی ہو سکتا ہے ۔قوم کے پیسے لوٹنے والے کا استقبال کرکے کیا پیغام دیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ کہنا کہ نواز شریف کا استقبال کرنا حج سے بھی بڑا کام ہے ، ایسا بیان کوئی بیوقوف ، احمق اور گدھا ہی دے سکتا ہے ۔ فیصل آباد کی سیاسی شخصیت کا بیان احمقانہ ہے ، ایسا بیان وہی دے سکتا ہے جس کودین کی سمجھ نہ ہو۔ میں 22سال سے اس الیکشن کا انتظار کر رہا ہوں۔ جیلوں میں چھوٹے چور اس لئے قید ہیں کہ انہوں نے بڑے بڑے ڈاکے نہیں مارے ۔ رانا ثنااللہ جیسے لوگ بیوقوف نہیں ہیں اس کو پتہ ہے کہ اگر لاکھوں لوگ نکل آتے تو نوازشریف نے ہیرو بن جانا تھا اور اس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن جیت جاتی تو رانا ثنا اللہ جیسے لوگوں کو عوام پر ظلم کرنے کے لئے پانچ سال مزید مل جانے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ملک 30سال سے چوروں کے شکنجے میں پھنسا ہوا ہے اور اب ان کو شکست دینے کا وقت آگیا ہے ۔ اچھے اور برے کی تقسیم ختم ہوجائے تو قوم تباہ ہو جاتی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا استقبال کرکے چھوٹے چوروں کو پیغام دیا جا رہاہے کہ بڑے ڈاکے مارنا پھرپو لیس نہیں پکڑتی ۔عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ نے 18قتل کئے ۔25جولائی قوم کے پاس چوروں کے شکنجے سے نکلنے کا موقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجرم اعظم نے قوم کے 300ارب روپے لوٹے ۔ ملک لوٹنے والے کو 40گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جاتا ہے ۔نوازشریف امیر ہو رہا تھا اور ملک کے عوام غریب ہو رہے تھے ۔ انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا کوئی چور پکڑا جائے گا تو اس کو ہار پہنائیں گے یا اس کوجیل میں ڈالیں گے ؟ان کا کہنا تھا کہ 10سالوں کے دوران دونوں جماعتوں نے چارٹر آف مک مکا پر دستخط کئے ۔ یہ قرضے لے رہے تھے اور قوم مقروض ہورہی تھی ۔آج ہماری برآمدات گر گئیں جبکہ بنگلہ دیش اور بھارت کی برآمدات اوپر جارہی ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain