تازہ تر ین

افسوسناک واقعہ ،ملتان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3افراد جان بحق ، 2بچے بھی شامل ،25سے زائد زخمی

ملتان (ویب ڈیسک)ملتان میں گیس سلنڈر دھماکے میں ہوٹل کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ25افراد زخمی ہو گئے جن کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔ گلشن مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں کی تیسری منزل پرگیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ہوٹل کی چھت گرگئی۔گیس سلنڈر دھماکے میں 3 سالہ عمار سمیت 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں تاہم 25 افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا اورطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain