تازہ تر ین

نواز شریف ، مریم ، کیپٹن صفدر ،کو 3موبائل فونز ، 6سمیں پہنچا دی گئیں

اسلام آباد(وقائع نگار)سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں میاں نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن( ر) صفدر کو تین عدد موبائل فون اور چھ سم پہنچا دی گئی ہیں اس سے پہلے مریم نواز ایک عدد موبائل ادویات کے بیگ میں ساتھ لے کر گئی تھیں جبکہ تین موبائل سیٹ اور چھ سمیں نھیں 14جولائی کی رات شریف خاندان نے ملاقات کے دوران دی تھیں میاںنوازشریف کے کمرے میں فریج،ایئرکنڈیشن،قالین،آرام دہ کرسیاں اور مناسب رہائش کے علاوہ خصوصی دیدہ زیب پردے لگائے گئے ہیں۔صبح کیپٹن (ر)صفدر اور مریم نواز میاں نواز شریف کے احاطے میں آجاتے ہیں اور سارا دن وہیں پر رہتے ہیں اس سے قبل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے پاس بھی اڈیالہ جیل میں دو عدد فون اور تین سمیں سابق سپریٹنڈنٹ جیل طارق بابر نے برآمد کی تھیں جنھیں چند دن بعد پنجاب حکومت کے حکم پر واپس دے دی گئی تھیں اور ان اشیاءکی واپسی باقاعدہ روزنامچے میں درج کرکے ایک ڈپٹی سپریٹنڈنٹ نے ان سے دستخط لئے اور خود بھی دستخط کیئے جو ریکارڈ کا حصہ ہیں جیل میں کئی جیمر لگائے گئے ہیں تاکہ موبائل فون کا استعمال نہ ہوسکے مگر پی ٹی سی ایل کے وی فون کو وہ جیمر بند نہیں کرتے تھے اب اس کا بھی انتظام کیا گیا ہے مگر ایک ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ان جیمر کو ٹھنڈا کرنے کے لئے دودو گھنٹے رات اور دن کو بند کرتا ہے۔یہ وقت شام پانچ بجے کے بعد اور رات دس بجے کے بعد ہوتا ہے جس میں تبدیلی کی اطلاع متعلقہ فون استعمال کرنے والوں کو جیل کا عملہ دے دیتا ہے مبینہ طورپر اس اطلاع کا بھی معاوضہ وصول کیا جاتا ہے میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کے میڈیا پر چلنے والے حالیہ بیانات انہی موبائل فون کے ذریعے بھجوائے جارہے ہیں۔جیل میں دیگر قیدیوں کے پاس بھی کئی موبائل ہیں چند ماہ قبل جیل میں تلاشی کے دوران دو سو موبائل سیٹ برآمد کیئے گئے تھے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain