تازہ تر ین

ریلی ائیر پورٹ کیوں نہیں پہنچی ،والدہ کی بات پر نواز شریف خاموش ہو گئے

لاہور (وقائع نگار) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی اڈیالہ جیل میں کرپشن کیس میں قید اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف سے ملاقات کے حوالے ے معلوم ہوا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان دو گھنٹے سے زائد عرصے پر محیط اس ملاقات کے دوران موضوع بحث ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف دائر کی جانے والی تینوں ملزمان کی اپیلیں ہی رہیں میاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو بتایا کہ کیپٹن صفدر اور انکی اہلیہ مریم صفدر کی ضمانتیں منظور ہونے کے قوی امکانات ہیں جس کے لیے قانونی ماہرین نے اپنے کیس تیار کرلیے ہیں جن پر جیل ہی میں ملزمان سے دستخط بھی کراوئے گئے۔ دوسری جانب میاں نواز شریف اپنے استقبال کے حوالے سے ہونے والے انتظامات سے کافی مایوس تھے جس پر صدر مسلم لیگ ن نے انہیں بتایا کہ ریلی نے ہوائی اڈے تک ہی جانا تھا لیکن اسی دوران انہیں اطلاع ملی کہ کچھ جذباتی نوجوان جوڑے پل پر پہنچ چکے ہیں اور انکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ جھڑپ شروع ہوچکی ہے جس پر ریلی کو مختصر کرنے کا فیصلہ کیا گیا میاں شہباز شرف نے پنجاب حکومت اور سی ٹی ڈی کی طرف سے جاری تھریٹ الرٹ کے بارے بھی نواز شریف کو بتایا کہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ریلی کو محفوظ رکھنا ضروری تھا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں نواز شریف اس استدلال کو تسلیم کرنے سے انکاری تھے لیکن انکی والدہ نے بھی اس موقعہ پر شہباز شریف کی باتوں کی تائید کی جس کے بعد سابق وزیر اعظم نے خاموشی اختیار کرلی۔ جیل ذرائع کے مطابق دوران ملاقات اہل خانہ کی جانب سے پانچ بیگز میں موجود سامان دیا گیا جس میں قران مجید،جائے نماز، دوائیاں، شیونگ کا سامان، چار تولیے، کچھ اشیا خورد و نوش اور خصوصی طور پر تیار کردہ الائچی جو کہ میاں نواز شریف کی پسندیدہ ہے شامل تھیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain