تازہ تر ین

جیل جاتے وقت مریم نواز کی ”جوتی“کی دھوم مچ گئی ،قیمت جان کر سب کے ہوش اُڑ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتاری کی وجہ سے گزشتہ دو ہفتوں سے شریف فیملی خبروں اور سوشل میڈیا پر ان ہے ، اسی دوران مریم نواز شاپنگ اور اپنے قیمتی جوتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر شایان نے لکھاکہ ’ مریم نواز کے جوتوں کی قیمت 70ہزار روپے ہے ، کیا وہ جیل جارہی ہیں یا شادی پر؟‘۔تہریم نے لکھا کہ ’ بے چاری مریم نواز جیل جانے سے قبل450پاﺅنڈ کی جوتی پہنے ہوئے ہیں، سرسے پاﺅں تک چورہیں اور ”گوچی“ میں بھی ، بیچارے۔۔۔‘برطانیہ سے پاکستان واپسی اور پھر اڈیالہ جیل کے سفر کے دوران مریم نواز کے بیگ کی بھی دھوم مچی رہی جس کی قیمت 650سے 2650پاﺅنڈ تک ہے ، شفاءنے لکھا کہ ’ مریم نواز سٹائل کیساتھ جیل جارہی ہے ، 75ہزار روپے کے گوچی کے جوتوں اور بوتیگا وینیٹا ٹوٹی کے چار لاکھ تین ہزار روپے کے جوتوں کیساتھ ‘۔نواز مصروف اور اپناامیج بنانے کے لیے تیار ہوئیں ، لیکن اسی دوران انٹرنیٹ پر کچھ نہایت دلچسپ سلسلہ شروع ہوگیااور سٹورز نے مریم نواز کے جوتوں اور بیگ سے مماثلت رکھنے والے بیگ اور جوتے نہایت سستے داموں پیش کردیئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain