تازہ تر ین

پہلی سے آٹھویں کلاس کا نصاب تبدیل ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے لیے نیا نصاب تیار کرلیا ہے۔ نگراں وزیراعظم ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت یوسف شیخ نے شرکاءکو وزارت کے امور کار پر بریفنگ دی۔وزیرتعلیم نے بتایا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2018 کو حتمی شکل دے کر قومی سطح پر نصاب کونسل قائم کر دی گئی ہے اور اسلام آباد نصاب میں یکسانیت لانے کیلئے فریم ورک تیا رکیا گیا ہے جب کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کیلئے نیا نصاب تیار کرلیا گیا ہے۔وزیراعظم نے وزارت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے مستونگ سانحہ کے متاثرہ نوجوانوں کو تربیتی پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے کہا کہ آرٹیکل25اے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain