تازہ تر ین

کلبھوشن کیس: پاکستان نے جواب الجواب عالمی عدالت انصاف میں جمع کرادیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دہشت گرد کلبھوشن جادھو کیس میں اپنا جواب الجواب عالمی عدالت انصاف میں جمع کرادیا۔ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل کے مطابق پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر انڈیا فاریحہ بگٹی نے ڈوزیئر جمع کرایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیگ میں پاکستانی سفارتخانے کے افسر وسیم شہزاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔سفاری ذرائع کے مطابق ہیگ کی عالمی عدالت میں جمع کرائے گئے چار سو صفحات پر مشتمل جواب میں بھارت کے تمام اعتراضات کو مسترد کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیا ہے۔یہ پاکستان کی جانب سے جواب الجواب میں پہلا جواب ہے جبکہ کیس میں عالمی عدالت میں جمع کرائے گئے جوابات میں مجموعی طور پر دوسرا جواب ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے جواب میں بھارتی سوالات پر تفصیل سے جواب دیا گیا ہے۔اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن کے کیس میں اپنا جواب 13دسمبر 2017 کو جمع کرایا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain