تازہ تر ین

پٹرول 33.37 ، ڈیزل پر 46 روپے فی لٹر ٹیکس وصولی ، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

اسلام آباد(صباح نیوز)پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پٹرول پر 33 روپے 37پیسے جبکہ ڈیزل پر 46روپے فی لٹر ٹیکس وصول کیا جاتا ہے ۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی رآمدی قیمت 61.87روپے جبکہ ڈیزل کی درآمدی قیمت 67روپے ہے، پیٹرول پر کسٹم ڈیوٹی 3.15روپے، جی ایس ٹی 10.20روپے ہے۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پیٹرول پر 10روپے لیوی، 2.64روپے آئل کمپنی مارجن ہے، 3.47روپے ڈیلر مارجن، ان لینڈ فریٹ مارجن 3.91روپے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈیزل کی درآمدی قیمت 67روپے ہے، اس پر کسٹم ڈیوٹی 8.89روپے، لیوی 8روپے، آئل مارکیٹنگ کمپنی مارجن 2.64روپے ہے۔ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 2.93، جی ایس ٹی 21.86روپے وصول کی جاتی ہے جبکہ ڈیزل پر ان لینڈ فریٹ مارجن 1.55روپے وصول کیا جا رہا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain