تازہ تر ین

معاشی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے غریب سب سے زیادہ متاثر ہونگے: مریم اشرف ، نگران حکومت کے پاس اتنے اختیارات نہیں کہ معیشت کو بہتر کر سکے: علی جاوید نقوی ، اسحاق ڈار کے دورمیں ڈالر مصنوعی طور پر سستا رکھا گیا جسکا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: خالد فاروقی ، ملک کی معاشی صورتحال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے: امجد اقبال ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)کالم نگار مریم اشرف نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے سفید پوش طبقہ پس جائے گا۔ امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا چلا جائے گا۔ چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشیاءمہنگی ہونے سے عام آدمی کی قوت خرید متاثر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ لیبر ہمارے ملک کی ہونی چاہیے۔ تاکہ روز گار میں اضافہ ہو پاکستان کے لوگ بے حد محنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیٹو کی بہت مدد کی لیکن امریکہ نے پاکستان کیلئے کچھ نہیں کیا۔ کالم نگار جاوید نقوی نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد باہر سے آنے والی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہو گا اس سے اکثریت متاثر ہو گی۔ قرضوں کا بوجھ بھی بڑھ جائے گا۔ نگران حکومت کے پاس اتنے اختیارات نہیں کہ معیشت کو بہتر کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خطرے سے سب کو مل کر نمٹنا ہو گا۔ افغانستان میں امن کے بغیر خطے میں امن نہیں آئے گا۔ اب گیم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے نکل رہی ہے۔ کالم نگار خالد فاروقی نے کہا کہ معاشی ماہرین دھوکے کی معیشت چلاتے ہیں پاکستانیوں کی قوت خرید اتنی نہیں جتنی دکھائی جاتی ہے درآمدی خرچہ بڑھ چکا ہے پیداوار اب نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث بار بار قرضہ لینا پڑتا ہے۔ اسحاق ڈار کے دور میں ڈالر کو مصنوعی طور پر سستا رکھا گیا جس کا خمیازہ اب بھگتنا پڑ رہا ہے۔ نگران حکومت بڑے فیصلے نہیں کر سکتی نواز شریف اور مریم نواز الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ کالم نگار امجد اقبال نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں ہماری درآمدات بڑھنے کے بجائے کم ہو گئی ہیں۔ تردید کرنے سے ساکھ مزید خراب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ملکی حالات کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain