تازہ تر ین

آئیں ! نیا میثاق جمہوریت کریں ، بلاول کی سیاسی جماعتوں کو پیشکش

اسلام آباد، پنڈی گھیب، گوجر خان، روات (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام جمہوری جماعتوں کو نئے میثاق جمہوریت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ ماضی کا تجربہ مثبت نہیں رہا لیکن میثاق جمہوریت کی نئی قسم پر بات کرنے کو تیار ہیں،پاکستان کو کئی چیلنج درپیش ہیں جن کو صرف پیپلز پارٹی حل کر سکتی ہے،شہیدبی بی کے خواب کی تعبیراورپاکستان بچانے سیاسی مشن پر نکلاہوں،پیپلزپارٹی نے ہردفعہ ملک کوبحران سے نکالا اور ملکی معیشت مستحکم کی،کارکنوں کے جذبے سے بہت خوش ہوں، کارکنوں کے جذبے کا نتیجہ 25جولائی کونظر آئے گا، ہمیشہ کمپرومائزڈ الیکشن پر اعتراض کیا،پیپلزپارٹی نے کٹھ پتلی اتحادوں کا پہلے بھی مقابلہ کیا اس بار بھی کریگی ، مخالفین پر تنقید انتخابی سیاست کا حصہ ہے ،لیکن گالم گلوچ کے ذریعے کوئی اپنامقصدحاصل نہیں کرسکتا ،پاکستان گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا،وزیراعظم کے امیدوار کا فیصلہ الیکشن کے بعد پارٹی کرے گی۔و ہ منگل کو زرداری ہاﺅس اسلام آباد میںپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن اور نیئر بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے الیکشن مہم کا آغاز کراچی سے کیا اور مختلف حلقوں میں الیکشن مہم چلائی، جسکے بعدجنوبی پنجاب میں بھی الیکشن مہم چلائی جبکہ خیبرپختونخواہ میںد ہشتگردی کے واقعات کی وجہ سے الیکشن مہم منسوخ کی، ہر جگہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بہت اچھا تعاون کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام کو پیپلز پارٹی کا منشور قبول ہے،انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہوں ،آج ہم اسلام آباد راولپنڈی سے لالہ موسیٰ جائیں گے ،عوام پی پی کا نظریہ ،منشور قبول کررہے ہیں، ہماری توجہ ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے پررہی ہے، اس وقت ملک مختلف مسائل سے دو چار ہے،مسائل کے حل پر گزشتہ سالوں میں جتنی توجہ کی ضرورت تھی نہیں دی گئی،پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی کے نمائندے منتخب ہو کر مسائل کا حل نکالیں گے،میں خودبھی پارلیمنٹ میں ہوں گااورپیپلزپارٹی کے نمائندے بھی ہونگے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ میراپہلا سیاسی قدم ہے،عوام کے دلوں میں پیپلز پارٹی کے لیے آج بھی محبت ہے، میں شہید بی بی کا وعدہ نبھانے نکلا ہوں،میراسیاسی مشن ہے جسے ہر حال میںپورا کروں گا ،شہیدبی بی کے خواب کی تعبیراورپاکستان بچانے نکلاہوں ،انتخابی مہم میں روٹی کپڑا مکان کے نعرہ کے ساتھ پالیسی پر بھی زور ہے،بھوک مٹاو ، غربت اور روزگار پر بھی انتخابی مہم میں زور ہے ۔پیپلز پارٹی پہلے سے بہتر نتائج دے گی ،میری توجہ پارٹی منشور اورعوام کے مسائل پر رہی ہے،پنجاب ملک کا دل ہے پیپلز پارٹی پنجاب کو نہیںچھوڑے گی ،پنجاب سے کسان ،مزدور کے حقوق کی آواز اٹھتی ہے،میں ایک لمبے سفر پر نکلا ہوں،محنت سے نہیں ڈرتا ،محنت سے ہی انتخاب پرنتائج ملتے ہیں،پیپلز پارٹی پہلے سے بہتر نتائج دے گی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل حل کرسکتی ہے،پیپلزپارٹی نے ہردفعہ ملک کوبحران سے نکالا اور ملکی معیشت مستحکم کی۔ نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ مثبت کردار ادا کریں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ لیکشن پر اپنے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیاہے،ہمارے امیدواروں کو سیکورٹی اور دیگرجماعتوں کی طرح لیول پلینگ فیلڈ نہیں مل رہی ہم نے ہمیشہ کمپرومائزڈ الیکشن پر اعتراض کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہر بار ملک کو مشکلات سے نکالا ،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کٹھ پتلی اتحادوں کا مقابلہ کیا ہے،کٹھ پتلی اتحاد پہلے بھی مختلف ناموں سے سامنے آتے رہے ہیں، مخالفین پر تنقید انتخابی سیاست کا حصہ ہے لیکن گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست کو لائیں گے تو نوجوان سمجھیں گے کہ اسی طرح کرنا ہے۔گالم گلوچ کے ذریعے کوئی اپنامقصدحاصل نہیں کرسکتا ،گالم گلوچ کی سیاست پاکستان برداشت نہیں کرسکتا ۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ میثاق جمہوریت سے متعلق ہماراتجربہ اچھا نہیں رہا،نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ ماضی کا ہمارا تجربہ مثبت نہیں رہا لیکن میثاق جمہوریت کی نئی قسم پر بات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔وزیراعظم کے امیدوار کا فیصلہ الیکشن کے بعد پارٹی کرے گی۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کو روزگار دینے کو ترجیح دیتی ہے، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بلاسود قرضے دیں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غربت کا مقابلہ کیا۔ منگل کو بلاول بھٹو زرداری نے بھارہ کہو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے غریبوں کیلئے متعدد پروگرام شروع کیے، پیپلز پارٹی نے اپنی پالیسیوں سے 8لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کو روزگار دینے کو ترجیح دیتی ہے، پیپلز پارٹی اپنے منشور کے تحت روزگار کے مواقع پیدا کرے گی، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بلاسود قرضے دیں گے، پیپلز پارٹی کے عوامی نمائندے ہمیشہ عوام کی خدمت کرتے ہیں، جو وعدے کررہا ہوں ۔ انہیں پورے کرکے دکھائیں گے۔ پیپلز پارٹی اس ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غربت کا مقابلہ کیا، شہید بی بی کے نامکمل مشن کو پورا کرنے کیلئے نکلا ہوں ، غریب طبقے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کرایا، ہم بے گھر افراد کو گھر دیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے منشور میں بہت سارے انقلابی پروگرام ہیں،پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی تولوگوں کو روزگاربھی ملے گا،بے نظیرکسان کارڈ متعارف کرائیں گے،بےنظیر کے نامکمل مشن کومکمل کرنے کے لیے نکلا ہوں،ہمارا مقابلہ پسماندگی،غربت اوربے روزگاری سے ہے۔منگل کو کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج کی سیاسی جماعتیں ایک ہی سکے کے دورخ ہیں،انکے پاس مستقبل کا کوئی پلان نہیں،بےنظیر کے نامکمل مشن کومکمل کرنے کے لیے نکلا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا مقابلہ پسماندگی،غربت اوربے روزگاری سے ہے،اگرعوام میرے ساتھ ہے تودنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی،پنجاب میں انتخابات نہیں نظریاتی لڑائی لڑرہے ہیں،ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت یا سیاستدان سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی تولوگوں کو روزگاربھی ملے گا،ہمارے منشور میں بہت سارے انقلابی پروگرام ہیں،بے نظیرکسان کارڈ متعارف کرائیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain