تازہ تر ین

قومی بلے بازوں کو بیٹنگ میں نکھارلاناہوگا،رمیز

بلاوایو(آئی این پی) پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فتح حاصل کرکے سیریز میں دو صفر کی برتری تو حاصل کرلی تاہم یہ جیت قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ کو متاثر نہ کرسکی۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ انہیں قومی ٹیم کی جیت کا کوئی مزہ نہیں آیا اور یہ میچ بہت ہی پھیکا تھا۔ یقینا آپ بھی ان کی اس بات سے اتفاق کرتے ہوں گے کہ زمبابوے جیسی معمولی ٹیم کے خلاف قومی ٹیم کو جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے فتوحات کو سمیٹنا چاہیئے تاکہ 2019 ورلڈکپ تک مضبوط اور کسی بھی وقت کچھ بھی کر گزرنے والا اسکواڈ تیار کیا جاسکے۔میچ کے دوران انہوں نے کمنٹری کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا تھا کہ فخر زمان تو ایک جارح مزاج بلے باز ہیں تاہم دوسرے اوپنر امام الحق اور بابر اعظم میں وہ صلاحیت نظر نہیں آتی کہ جب 15 رنز فی اوور درکار ہو تو وہ اسے پورا کرسکیں۔

رمیز راجہ نے اس بات کا اظہار کیا کہ یہ سیریز کافی آسان ہے تو کیوں نہ باقی ماندہ بلے باز بھی اپنے کھیل کو جارحانہ انداز میں پیش کرتے ہوئے کچھ سکسرز لگائیں۔میچ کا اختتام ہوا تو رمیز راجہ نے ایک ٹویٹ بھی کیا جس میں ان کا یہی کہنا تھا کہ اس میچ میں کوئی جادوئی لمحہ نہیں تھا، جیسا کہ کوئی بہترین بولنگ اسپیل یا 50 گیندوں پر سینچری۔ کوئی پاکستانی بلے باز ڈبل سینچری کے بارے میں کیوں نہیں سوچ رہا!! کیوں نہیں۔۔ اگر زمبابوے کے خلاف نہیں تو پھر کس کے خلاف؟؟


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain